قومی خبریں

خواتین

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے60 افراد دب گئے

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے اب تک 10 نعشیں نکالی گئیں

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران چھت گرگئی اور ملبے تلے 60 سے زائد افراد دب گئے جن میں سے 10 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔میڈیاکے مطابق میکسیکو کے چرچ کی چھت اْس وقت گری جب وہاں 100 سے زائد افراد ایک دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔ ملبے تلے دبنے والوں میں پادری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ چرچ کی عمارت کی ساختی بناوٹ درست نہ ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی۔امدادی کاموں کے دوران چھت کے ملبے سے 9 نعشیں نکالی گئیں جب کہ 50 کے قریب زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شہری حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں نیشنل گارڈ، پولیس، سول ڈیفنس اور ریڈ کراس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چرچ کے بقیہ حصے کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کی رفتار کو سست کرنا پڑا۔ شہریوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور لکڑی کے بڑے ٹکڑوں کی مدد سے ملبے کو ہٹاکر زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *