Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ باب المراد سے حضر ت علی اکبرؑ سے منسوب شبیہ تابوت برآمد

`جلسوس میںانجمن آل اطہر کے بینر تلے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی گئی

بلند شہر ،23جون (میرا وطن نیوز )
محرم الحرام کا چاندر نظر آتے ہی بستی سانکھنی ضلع ًبلند شہر واقع عزا خانوںاور امام بارگاہوں میں مجلس سید الشہداءکا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔د ر گاہ شاہ نجف میں مولاناشہوار حسین کاظمی ،درگاہ بیت المرادحسینیہ میں مولانامنور عباس،درگاہ باب المرا داور درگاہ باب زہرا میں مولانا سید ماجد رضا ہلوانوی مختلف مو ضو عات پر فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔بستی کے تمام عزا خانوں میں دن را ت مجالس کا سلسلہ جا ر ی ہے۔اس کے ساتھ ہی بستی کے گھر گھر میں خواتین کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔
6محرم پیر کی صبح مرحوم الحاج رحم علی کے دولت خانہ سے تعزیہ بر آمد ہو کر درگاہ باب المراد میں اختتام پذ یر ہوا جبکہ بعد نماز عشاءدرگاہ باب زہرا سے جلوس مہدی بر آمد ہو کر درگاہ شاہ نجف میں اختتام پذیرہو ا۔پیرکی دیر رات درگاہ باب المراد سے حضر ت علی اکبر سے منسوب شبیہ تابوت برآمد ہوکر درگاہ باب ز ہرا میں اختتام پذیر ہوا ۔جبکہ منگل کی دیر رات انجمن حیدری کی جانب سے7محرم کومحلہ قاضیا ن سے شبیہ تابوت حضرت قاسم بر آ مد ہوکر درگاہ بیت المرادمیں اختتام پذیر ہوگا ۔انجمن آل اطہر کی جانب سے درگاہ باب المرا د سے بر آمد علم و شبیہ تابوت کے موقع پر سوز خوانی ماسٹر مشیر اختر اور ہمنوا صاحبان نے کی جبکہ حسن عباس ، سردار علی ، وسیم ریاض،آزاد ناظم ،ساحل عباس ،ذیشان حیدر اور محمد اکمل نے نوحہ خوانی کی ۔
اس سے قبل درگاہ شاہ نجف میں منعقد مجلس عزا میں مولانا شہوار حسین کاظمی نے کربلا میں مقصد حضرت امام حسین ؑ کو بیان کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے ظلم و جبر کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا بلکہ اپنی شہادت دے کراسلام کو زندہ و جاوید کردیا ۔حضرت امام حسینؑ نے یزید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسا تیرے جیسے کی کبھی بیعت نہیں کرسکتا ۔حضرت امام حسین ؑ نے فرمایا ’میں اپنے نانا حضرت محمد کا دین کو بچانے کربلا آیا ہوں ۔مولانا کاظمی نے مومین سے پیار و محبت کے ساتھ رہنے کی اپیل کی ۔آخر میں مولانا نے حضرت علی اکبرؑ کی مناسبت سے مصائب بیان کئے۔ جلوس کے اختتام پرانجمن آل اطہرکے عہدیداروں نے مومنین کا شکریہ ادا کیا ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *