
نئی دہلی،4ستمبر (میرا وطن نیوز )
صدر بازار کے قطب روڈ علاقے میں شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما کی صدارت میں منعقد تقریب میں راکیش یادو ، ورندر آریہ، کلدیپ سنگھ، سنیل پوری، را جیش کمار، سندیپ کھنہ، رمیش سچدیوا، نیز دیپک نمبھال، سچن گانوال، سچن گانوال اور ابھرے کھنہ بطور خاص مووجود تھے۔بھگوان کرشن کی یوم پیدائش منانے کے لیے تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگ اکٹھے ہوئے۔ اس دوران بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ بھگوان کرشنا کی زندگی ہمیں سچائی اور انسا نیت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری کرشنا جنم اشٹمی محض ایک مذہبی تہوار نہیں ہے بلکہ ایک مقدس موقع ہے جو معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ پما نے کہا کہ اس طرح کے مذہبی اور سماجی تقریبات معاشرے کو متحد کرنے اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔
No Comments: