Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دنیاوی مفادات کی خاطر حق و باطل کو خلط ملط کرنا درست نہیں

جماعت اسلامی ہند آرام پارک میں درس قرآن تقریب منعقد

نئی دہلی،4ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگریونٹ کے تحت بعد نماز عشاءآرام پارک میں درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سورہ بقرہ کی آیات 40 تا 46 کا ترجمہ اور تفسیر بیان کی گئی۔امیرمقامی فلاح الدین فلاحی نے آیات کی تشریح کرتے ہوئے ان میں بیان کیے گئے اہم مضامین پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو اپنی نعمتوں کو یاد کرنے، اس کے عہد کو پورا کرنے اور صرف اسی سے ڈرنے کی تلقین فرمائی۔
سورہبقرہ کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد رکھنے، اس کے عہد کی پاسداری کرنے، حق کو باطل کے ساتھ نہ ملانے، نماز قائم کرنے اور صبر و نماز کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ان آیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا حقیقی شکر اس کے احکام کی اطاعت اور اس کے عہد کی پابندی میں ہے۔ حق کو جان لینے کے بعد اسے چھپانا یا دنیاوی مفادات کی خاطر حق و باطل کو خلط ملط کرنا درست نہیں۔ اسی طرح مشکل حالات میں صبر اور نماز مومن کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
درسِ قرآن کا مقصد قرآنِ مجید کی آیات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی طرف توجہ دلانا بھی تھا۔ یہ آیات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، حق پر ثابت قدمی، صبر اور نماز ہی ایک مومن کی کامیاب زندگی کی بنیاد ہیں۔اس موقع پر مشرف، حسنین، امیر الحق قاسمی، صایم اور لال محمد سمیت دیگر احباب موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *