چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے تحت ضلع جالنا کے کداوانچی گاؤں کے نزدیک جمعہ کی رات دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولس حکام نے ہفتہ کے روز دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ناخوشگوار حادثہ کل رات تقریباً 2300 بجے ممبئی-ناگپور ایکسپریس وے پر پیش آیا جب ناگپور سے ممبئی کی طرف جانے والی ارٹیگا کار کو مخالف سمت سے آنے والی سوئفٹ ڈیزائر کار نے زوردار ٹکر مار دی۔
تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک کار اچھل کر ایکسپریس وے کے بیریکیڈ پر جا گری، ان گاڑیوں میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ حادثے میں 4 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمی مسافروں کو جالنا کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولس کی جانب سے مہلوکین کی شناخت کا کام جاری ہے۔دریں اثناء، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم، سمردھی ہائی وے پولس اور جالنا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
No Comments: