Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہرجیت سنگھ گریوال قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مقرر

ایس منوری بیگم وائس چیئر مین اور ای سوز اٹکلو ممبر بنے

نئی دہلی، 17 جولائی (میرا وطن نیوز)
مرکزی سرکار نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ہرجیت سنگھ گریوال کوقومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقر ر کیا ہے۔ ایس منوری بیگم کو وائس چیئرمین اور گلین ای سوز اٹکلو کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت ملاز مت تین سال ہوگی۔ یہ اطلاع وزارت کے ایک نوٹیفکیشن میں دی گئی۔گریوال پنجاب سے بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں۔ وہ اس سے قبل پنجاب کھادی بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور کسانوں کے احتجاج کے دوران مرکزی سرکار کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔
آج جمعہ کو جاری وزارت کے مطابق، قومی کمیشن برائے اقلیتی ایکٹ، 1992 (19 کا 1992) کے سیکشن 1 کی ذیلی دفعہ (1) کے ساتھ پڑھے گئے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (1) اور (2) پر عمل کرتے ہوئے مرکزی سرکارنے ہرجیت سنگھ گریوال کو قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ منوری بیگم قو می اقلیتی کمیشن کی وائس چیئرپرسن کے طور پر اور گلین ای سوزا ٹکلو کو کمیشن کے رکن کی حیثیت سے تین سال کی مدت کے لیے ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *