Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انفراسٹکچر چارج وصولی کے 2ہزار کروڑ کے گھوٹالے کی سی بی آئی تحقیقات کرائی جائے:کانگریس

تنظیم کو مضبوط بنانے کو لے کرنائب صدور ،جنرل سکریٹریز اور اسمبلی مبصرین کی میٹنگ منعقد

نئی دہلی، 16 جولائی(میرا وطن نیوز )
ریاستی کانگریس کے نائب صدور، جنرل سکریٹریزاور اسمبلی سطح کے مبصرین پر مشتمل ہم میٹنگ ریاستی د فتر راجیو بھون میں دہلی صدر دیویندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میںتنظیم کو مزید مضبوط اور موثر بنانے ، اسمبلی کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور آئندہ کے پروگراموں کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ تمام شرکاءکے ساتھ تنظیم کو مضبوط بنانے اور عوا می مفاد کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کے عزم کو آگے بڑھانے کے بارے میں بامعنی غور و خوض کیا گیا۔
میٹنگ میں دانش ابرار ،انل بھاردواج، عبدالحنان، علی مہندی،کونسلرحاجی ظریف، جاوید علی مرزاوغیرہ موجود تھے۔ادھر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی جل بورڈ اور ایم سی ڈی میں پھیلی بدعنوانی کے ذریعہ 2ہز ارکروڑ کا انفراسٹکچر چارج لئے بغیر ہی عمارتوں کے نقشے پاس کرکے دونوں محکموں کے افسروں نے جل بورڈ کو تقریباً دو ہمار کروڑ کا مالی نقصان پہنچایا ہے۔اس گھوٹالے میں بلڈر مافیا اور افسروں ونے آپ اور بی جے پی کے رسوخ دار لیڈروں کی ساز باز سے ایک اور بڑے گھوٹالے کو انجام دیا ہے۔اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کرائی جائے ۔وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ کو ذمے داری لیتے ہوئے فوری استعفیٰ دے دینا چاہئے

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *