Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ‘پرقومی راجدھانی میںا یک روزہ ورکشاپ میںکا انعقاد

ایل جی نے ایم سی ڈی اور آئی آئی ٹی دہلی کے زیر اہتمام منعقد ورکشاپ کا افتتاح کیا

نئی دہلی، یکم ستمبر(میرا وطن نیوز )
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سردار ترنجیت سنگھ سندھو نے منگل کو “میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ: ایک ملٹی لیول/ملٹی اسٹیک ہولڈر اسٹریٹیجی ٹو سرکلرٹی” پر ایک روزہ برون اسٹورمنگ ورکشاپ کا افتتاح کیا، جس کا اہتمام دہلی میونسپل کارپوریشن نے آئی آئی ٹی دہلی، نئی دہلی کے تعاون سے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں کیا۔
اس موقع پر دہلی کے میئر پرویش واہی، اندور کے میئر پشیامترا بھارگوا، ایم سی ڈی کمشنر سنجیو کھیروار، ایڈ یشنل کمشنر ارون کمار مشرا، میونسپل کونسلرز، آئی آئی ٹی دہلی اور ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ سینئر افسران، انجینئرز موجود تھے۔ایل جی نے ایم سی ڈی اور آئی آئی ٹی دہلی کو اس اہم ورکشاپ کے لیے ماہرین، عوامی نمائندوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ علم بانٹنے سے بڑھتا ہے اور دہلی کے کچرے کے انتظام کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، کسی کو ملک اور دنیا بھر کے بہترین طریقوں اور کامیاب ماڈلز سے سیکھنا چاہیے۔
اس دوران اندور کو ایک بہترین مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے ایل جی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نظم و ضبط اور مسلسل کوششیں قابل ذکر تبدیلی لا سکتی ہیں۔ انہوں نے اندور کے کامیاب ماڈل کا گہرائی سے مطالعہ کرنے اور اسے دہلی کے سائز، آبادی کی کثافت اور مقامی حالات کے مطا بق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *