Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ رجسٹرار کے خلاف مبینہ پروپیگنڈے کو عدالت سخت

اس مقدمے میں مدعا علیہان کو نئے سمن جاری کیے گئے ہیں

آئندہ سما عت کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے

نئی دہلی،یکم ستمبر (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر عوامی پلیٹ فارمز پر چلائے جانے والے مبینہ پروپیگنڈے پردہلی کی سول عدالت نے بادی النظر میں ہتکِ عز ت پر مبنی قرار دیے گئے مواد کی تشہیر پر روک لگاتے ہوئے متعلقہ پوسٹس اور مضامین کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز دہلی کی ایک سول عدالت نے پروفیسر رضوی کی درخواست پر سما عت کرتے ہو ئے مدعا علیہان کو ان کے خلاف نشر کیے جانے والے مبینہ ہتک آمیز مواد کو مزید پھیلا نے سے رو کنے کے لیے یک طرفہ عبوری حکمِ امتناعی جاری کیا۔ عدالت نے متعلقہ پوسٹوں اور شائع شدہ مواد کو سات دن کے اندر ہٹانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
عدالت نے عبوری حکم جاری کرنے کے لیے مقررہ تین بنیادی اصولوں بادی النظر میں مقدمہ، سہولت کا توازن اور ناقابل تلافی نقصان پر غور کیا۔ عدالت کے مطابق عائد کیے گئے الزامات پروفیسر رضوی کی پیشہ ورانہ ساکھ اور ایک سینٹرل یونیورسٹی میں ان کے قانونی عہدے سے براہ راست وابستہ ہیں، اور اس مواد کی عوامی تشہیر سے ایسا نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی تلافی صرف مالی معاوضے کے ذریعے مناسب طور پر نہیں کی جا سکتی۔
اس حکم کو یونیورسٹی سے وابستہ لوگوں نے الزامات کی پوری مہم کا سخت جواب قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عائد کیے گئے الزامات کو سچ مان کر پھیلانے کے بجائے اب یہ معاملہ قانون اور عدا لتی کارروائی کے سامنے ہے۔مقدمے میں مدعا علیہان کو نئے سمن جاری کیے گئے ہیں اور آئندہ سما عت کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *