
نئی دہلی، یکم ستمبر (میرا وطن نیوز)
راجدھانی میں پیاز کی قیمتوں اور دستیابی کو لے کر بڑھتے دباو ¿ کے درمیان دہلی سرکار نے عوام کو بڑی را حت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی سرکار نے دہلی کے لیے 1000 میٹرک ٹن پیاز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسے مناسب نرخ والی دکانوں کے ذریعے صارفین کو 35 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیا ب کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح کیا ہے کہ ان کی سرکار راجدھانی میں پیاز کا بحران پیدا نہیں ہونے دے گی۔ سرکار عام لوگوں کے مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پیاز کی سستی اور وافر دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مناسب نرخ والی دکانوں کے ساتھ ساتھ دہلی کے تمام 13 اضلاع میں وین کے ذریعے بھی پیاز فروخت کیا جائے گا۔ یہ وین راجدھانی کے مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں کو 35 روپے فی کلو کے حساب سے پیاز فراہم کریں گی۔ وین کے ذریعے فروخت کا مقصد ان علاقوں تک بھی سستی پیاز پہنچانا ہے، جہاں لوگوں کو مناسب نرخ والی دکانوں تک پہنچنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ اس اقدام سے راجدھانی کے مختلف علاقوں میں پیاز کی دستیابی بڑھے گی اور زیادہ تعداد میں دہلی کے شہری اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے
No Comments: