
نئی دہلی، 18 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) کے انتخابات کے بعد کسی بھی قسم کا جیت کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ نے تمام طلبہ تنظیموں اور امیدواروں کو نوٹس جاری کر کے پوچھا ہے کہ لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کی خلاف ور ز ی کے معاملے میں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟
ہائی کورٹ نے 17 ستمبر کو انتخابی مہم کے آخری دن پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر سخت موقف اختیا ر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت کو جرائم پیشہ معاشرے میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سماعت کے دورا ن عدالت نے دہلی پولیس اور دہلی یونیورسٹی سے سخت لہجے میں استفسار کیا کہ 16 ستمبر کا واقعہ پیش آیا اور نہ آپ نے ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا۔
عدالت نے کہا کہ ’اینف از اینف‘ ہم اس قسم کے مجرمانہ رویے کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے واقعات ہر سال طلبہ یونین کے انتخابات میں رونما ہوتے ہیں۔
No Comments: