Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حرمین شریفین کونشانہ بنانے اورنقصان پہنچانے کی کوششوں کی تاریخ بہت قدیم ہے

ان مقدس مراکز کو نقصان پہونچانے کی سعی کرنے والے ہمیشہ خود ہی تباہ ہوئے ہیں

مولانا محمد رحمانی کا سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی میں خطبہ ¿ جمعہ میں خطاب

نئی دہلی18ستمبر(میرا وطن نیوز)
اللہ رب العالمین نے حرمین شریفین اورمکہ مکرمہ اورمدینہ نبویہ کوجو عظمت عطا فرمائی ہے اس سے کوئی بھی مسلمان صرف نظر نہیں کرسکتا ہے۔ ان مقدس مراکز کا مقام اور تقدس ہر دور میں مسلم رہا ہے اور انہیں نقصان پہونچانے کی سعی کرنے والے ہمیشہ خود ہی تباہ ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ابوالکلا م آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی،نئی دہلی میں خطبہ ¿ جمعہ کے دوران کیا۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورہ ¿ حج میں واضح کردیا کہ جو مکہ مکرمہ میں برائی کا ارادہ بھی کرے گا ہم اسے درد ناک عذاب سے دو چار کردیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کی قسم کھا کر بھی اس کی عظمت کوواضح کیا ہے اور سورہ ¿ فیل کے اندر ابرہہ کی حرکت اوراس پر چھوٹے چھوٹے پرند وں کے ذریعہ نازل ہونے والے عذاب کا تذکرہ کرکے بھی رب کائنات نے مکہ مکرمہ سے متعلق غلط ارادہ رکھنے والوں کو کھلی وارننگ دے دی ہے۔ اسی طرح مدینہ نبویہ سے متعلق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جواہل مدینہ کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ویسے ہی ختم کردے گا جیسے نمک پانی میں گھل کر غائب اور ختم ہوجاتا ہے۔(صحیح مسلم)
مولانا حوثی دہشت گردوں کی طرف سے حرمین شریفین کو نقصان پہونچانے کی کوشش اوراس عمل کی رذالت پر گفتگو فرمارہے تھے۔مولانا نے مکہ مکہ مکرمہ کونقصان پہونچانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس ایک خاص فرقہ کے لوگوں نے ہمیشہ اسلام دشمنوں کا ساتھ دے کر عربوں اورمکہ مکرمہ جیسے مقدس مقامات کو نقصان پہونچانے کی ناکام سعی کی ہے۔ اس کے باوجود بھولے بھالے مسلمان انکو اسلام کا ہیرو سمجھتے ہیں جبکہ یہ لوگ اللہ اوراس کے رسول کا صاف انکار کرتے رہے ہیں۔اخیر میں مولانا رحمانی نے دعائیہ کلمات، حقائق کو سمجھنے کی اپیل اور اسلام دشمنوں کوپہچان کران سے بچنے اور وسیطیت کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل پر خطبہ ختم ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *