Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تین چوپالوں کی پینٹنگ میں لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی

بی جے پی سرکار کی بدعنوانی ایک سال میں سامنے آنے لگی :آپ

نئی دہلی، یکم جون(میرا وطن نیوز )
ایک سال پہلے دہلی کی اقتدار میں آنے والی بی جے پی سرکارکی بدعنوانی اب کھل کر سامنے آنے لگی ہے ۔ آپ کے سینئر لیڈراور رکن اسمبلی سنجیو جھا نے مکھ میل پور گا ¶ں کی تین چوپالوں کی پینٹنگ میں لا کھو ں روپے کے گھوٹالے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک چوپال کی پینٹنگ پر 3لاکھ 98ہزار روپے، دوسری پر 6لاکھ روپے اور تیسری چوپال پر 10لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ گا ¶ں والوں کے مطابق ’گرامودیہ ابھیان‘کے تحت تینوں چوپالوں کی پینٹنگ ایک ہی رات میں مکمل کر دی گئی تھی اور ہر چوپال پر صرف 4سے 8افراد نے کام کیا تھا۔
اس موقع پر سنجیو جھا نے کہا کہ اگر یہی پینٹنگ کوئی عام آدمی کرواتا تو اس پر 40سے 50ہزار روپے سے زیادہ خر چ نہ آتا۔انہوںنے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ گا ¶ں کی ترقی کے لیے مختص رقم واقعی گا ¶ں پر خرچ ہو رہی ہے یا افسران اور ٹھیکیداروں کی جیبیں بھری جا رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ گا ¶ں والوں کے مطابق یہ کام 10نومبر 2025کی رات شروع ہوا اور 11نومبر کو مکمل ہو گیا۔صرف ایک دن میں چار مزدوروں نے یہ کام انجام دیا، مگر اس کی لاگت تقریباً چار لاکھ روپے بتائی گئی۔ اس سے صا ف ظاہر ہوتا ہے کہ گرامودیہ کا وہ پیسہ، جو گا ¶ں والوں اور گا ¶ں کی زمین کے لیے تھا، اسے کس طرح غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ بدعنوانی کی ایک سیدھی مثال ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *