Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ کے اسمبلی حلقہ میں لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے پرکانگریس نے اٹھائے سوال

ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے متاثرہ ہر خاندان کو ایک کروڑ کا معاضے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، یکم جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے اسمبلی حلقہ میں شمال مغربی دہلی کے شالیمار باغ علاقے میں حیدر پور میں سڑک کو چوڑی کرنے کے پروجیکٹ کے لئے تقریباً 150 گھروں پر بلڈوزرمہم چلا کر تین چار دہائیوں سے رہ رہے غریب لوگوں کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ اجاڑ دیا ۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج دینے والے غریب لوگوں کی عرضی کو خارج کرنے کے پیچھے کہیں دہلی سرکار او زون کی 91کالونیوں میں توڑ پھوڑ مہم کی شروعات تو نہیں ۔کیونکہ 91کالونیوں کو مستقل فہرست میں نہیں رکھا گیا ہے ۔
ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ اگر ریکھا گپتا سرکار ان کالونیوں میں توڑ پھوڑ مہم چلاتی ہے تو لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے۔شالیمار باغ علاقہ حیدر پور میں اجاڑنے والے ہر ایک خاندان کو دہلی سرکار ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دے ۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے اپنے اسمبلی حلقہ میں اتنی بڑی کارروائی کے خلاف غریب عوام میں غصہ پایا جارہا ہے ۔ان متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا ریکھا گپتا کو اسی لئے جتایا گیا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ بن کر لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوائیں گی ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *