Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار کے محکمہ خزانہ اور اکاو ¿نٹس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل:وزیر اعلیٰ

5 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات 52 افسران کا تبادلہ، 19 افسران کو ترقی

نئی دہلی، 4 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار نے شفافیت، جوابدہی اور آپریشنل کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے محکمہ خزانہ اور اکاو ¿ نٹس کے اندر ایک بڑا انتظامی ردوبدل کیا ہے۔ ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پالیسی کے تحت 52 افسران جو ایک ہی جگہ پر پانچ سال یا اس سے زائد عرصے سے خدمات انجام دے رہے تھے ان کے فوری تباد لے کیے گئے ہیں۔ اس گروپ میں اکاو ¿نٹس کے 23 ڈپٹی کنٹرولرز اور 29 سینئر اکاو ¿نٹس افسران شامل ہیں۔ مزید برآں، 19 سینئر اکاو ¿نٹس افسران کو ڈپٹی کنٹرولر آف اکاو ¿نٹس کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، ان کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی ذمہ داری کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔
نئے انتظام کے تحت سرکارکے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے 19 سینئر اکاو ¿ نٹس افسر ان کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ڈپٹی کنٹرولر آف اکاو ¿نٹس کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ہدایت کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں سختی سے انتظامی تقاضوں کی بنیاد پر اور نظام کے اندر دیانتداری اور شفافیت کو فروغ دینے کے مقصد سے کی گئی ہیں۔انہو ں نے واضح کیا کہ دہلی سرکار کا مقصد ایک ایسا انتظامی نظام قائم کرنا ہے جو شفافیت، جوابدہی، کارکردگی اور اچھی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انتظامیہ کی کسی بھی سطح پر سستی، غفلت یا بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *