قومی خبریں

خواتین

شنڈے اور فنڈنویس کے سامنےاجیت پوارمسلم کوٹہ کا مسئلہ اٹھائیں گے

نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شنڈے اورفنڈنویس نے شفاف اشتراک اور مشترکہ کام کا انہیں بھروسہ دلایاہے۔

پونے۔ مہارشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پیر کے روز کہاکہ وہ رریاست کے اقلیتی محکمہ کےعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور وزیر اعلیٰ ا یکناتھ شنڈے اور نائب وزیر اعلیٰ فنڈنویس کے سامنےمسلم کوٹہ کا مسئلہ اٹھائیں گے۔پونے میں نامہ نگاروںسے بات کرتے ہوئے این سی پی لیڈر نے کہاکہ مسلم کمیونٹی سے متعلق حال ہی میں ایک میٹنگ ریاستی وزیر اقلیتی امورعبدالستاراورمتعلقہ محکمہ کے عہدیداروں اور بعض تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”مولاناآزاد منڈل‘ وقف جائیدادیں اور دیگر موضوعات سے متعلق عنوانات پر میٹنگ میں بات ہوئی ہے۔ پوار نے یاد کرتے ہوئے کہاکہ (جب یو پی اے حکومت اقتدار میں تھی) مسلمانوں کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ جاری کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہائی) کورٹ نے مسلمانوں کے لئے تعلیم میں تحفظات کو قبول کیامگر ملازمتوں میں کوٹہ مسترد کردیاتھا۔ بعد ازاں حکومت نے مساوی تعلیم کے لئے حق تعلیم قانون لایاتھا۔
پوار نے کہاکہ یہ مسئلہ وزیراعلی کے سامنے رکھو ں گااور نائب وزیراعلی فنڈنویس کوشش کریں گے اور آگے کی راہ تلاش کریں گے۔پوار نے کہاکہ وہ بی جے پی شیو سینا حکومت کی تشکیل کے بعد وہ حکومت میں شامل ہوئے ہیں اور ان کاخیال ہے کہ دونوں پارٹیو ں (بی جے پی او رشیو سینا)کے درمیان مفاہمت ہوچکی ہے۔پوارنے کہاکہ شنڈے اورفنڈنویس نے شفاف اشتراک اور مشترکہ کام کا انہیں بھروسہ دلایاہے۔

 

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *