
نئی دہلی، 15 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف دہلی بھاجپا کے لیے بلکہ دہلی کے لوگو ں، خاص طور پر پرانی دہلی کے شہریوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔آج، زونل چیئرمین کے انتخابا ت کے دوران 12 میونسپل زون میں سے 10 میں بی جے پی چیئرپرسنوں کو منتخب کرکے، کونسلروں نے بی جے پی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے نعرے پر اپنے اعتماد اور اپنے وارڈوں کو ترقی سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سٹی صدر زون کے کونسلروں نے بی جے پی کے زونل چیئرمین کا انتخا ب کرکے انوکھی تاریخ رقم کی ہے۔
دہلی بی جے پی صدر نے کہا کہ محترمہ اوشا شرما کو 24 سال بعد پرانی دہلی کے لیے بی جے پی زونل چیئر پرسن منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام کونسلروں، پرانی دہلی کے رہائشیوں اور مقامی تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔ پرانی دہلی کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا اب دہلی سرکار اور ایم سی ڈی دونوں کی ترجیح ہوگی۔ ہرش ملہوترا نے کہا کہ پرانی دہلی کے کونسلروں کی طرح، مغربی اور جنوبی زونوں کے کونسلروں کی اکثریت نے بھی بی جے پی کے ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ اپنے وارڈوں کی صف بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور وہ مل کر دہلی کا چہرہ بدل دیں گے۔
No Comments: