Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یومِ آزادی کے موقع پر طلبا و طالبات میں انعامات کی تقسیم

تقریب کے دوران ان 90 طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

نئی دہلی،10اگست(میرا وطن نیوز)
پرانی دہلی پھاٹک حبش خان، تلک بازار کے باشندگان کی سماجی وتعلیمی فلاح وبہبود سے متعلق تنظیم’جن کلیان ناگرک سرکشا سمیتی‘ کی جانب سے پیر کو ٹھاکر دوارہ دھرم شالہ میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران ان 90 طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی، جنہوں نے اپنے امتحانات میں 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے تھے۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو میڈلز، اسناد، اسکول بیگ، کاپیاں، چھتریاں اور دیگر اشیاءسے نوازا گیا۔
سابق ڈائرکٹر پریس انفارمیشن بیورو حکومت ہنداور ’جن کلیان ناگرک سرکشا سمیتی‘ کے صدر نوراللہ خان
نے بتایا کہ ہربرس یہ تقریب یوم آزادی کے مبارک موقع پر ترنگے جھنڈ ے کی سلامی کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے اور تقریباً ایک سو طلبا اِن سہولیات اور انعامات سے مستفیض ہوتے ہیں۔تقریب کی صدار ت سابق رکن اسمبلی پرہلاد سنگھ ساہنی نے کی۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *