Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سائیکل گھوٹالے پر وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے مطالبے کے ساتھ آپ لیڈر سائیکلوں سے پہنچے اسمبلی

اسمبلی میں سائیکل گھوٹالے پر بحث کے مطالبے پر اسپیکر نے آپ اراکین کو نکالا ایوان سے باہر

نئی دہلی، 10اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کےلیڈردہلی میں ہوئے سائیکل گھوٹالے پر وزیر تعلیم آشییش سود کے استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے سائیکل سے اسمبلی پہنچے۔ بی جے پی سرکار نے جو سائیکل 6,957روپے میں خریدی تھی، آپ کے ارکان اسمبلی وہی سائیکل 4,200روپے میں خرید کر اسمبلی پہنچے۔ آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے سائیکل سے اسمبلی کے لیے روانہ ہونے والے ارکان اسمبلی کی قیادت کی۔ اس دوران ارکانِ اسمبلی نے سائیکل چور کہاں ملیں گے، ریکھا گپتا کی سرکار میں کے نعرے بھی زور شور سے لگائے۔ انہوںنے کہا کہ اسکولی طالبات میں تقسیم کی گئی سائیکلوں میں آشییش سود کے محکمے نے 90کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا ہے۔ ہم نے جو سائیکلیں خریدی ہیں اور سرکار نے طالبات کو جو سائیکلیں دی ہیں، دونوں ہی بون فائر ماڈل کی ہیں، لیکن سرکار ان پر اسکائیلر لکھ کر دے رہی ہے۔
ادھردہلی اسمبلی میں سائیکل گھوٹالے پر بحث کا مطالبہ کرنے پر بی جے پی کے اسپیکر نے عام آدمی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اس پر آپ کے ارکانِ اسمبلی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہو ئے اسپیکر کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ آپ قانون ساز پارٹی کے چیف وہپ سنجیو جھا نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ گھوٹالے پر گھوٹالہ کر رہی بی جے پی سرکارکا اسمبلی اسپیکر دفاع کیوں کر رہے ہیں۔ بی جے پی سرکار نے پہلے سوالیہ وقفہ نہیں رکھا اور اب کسی بھی مسئلے پر بحث کے لیے تیار نہیں ہے۔ اسپیکر کو اس مسئلے پر بحث کرانی چاہیے، ورنہ اپوزیشن اپنی بات کیسے رکھے گی؟ ایوان میں سوالیہ وقفہ نہیں رکھا جا رہا ہے اور ہمیں بحث میں بھی شامل ہونے نہیں دیا جا رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *