
نئی دہلی، 10 جولائی(میرا وطن نیوز)
دہلی کے میئر پرویش واہی کی موجودگی میںبی جے پی کے کونسلروں نے جمعہ کو 11 زونوں میں وارڈ کمیٹیو ں کے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت،ا سٹینڈ منگ کمیٹی کی چیرپرسن ستیہ شرمااور قائد ایوان جے بھگوان یادو اورپارٹی کے کونسلر موجود تھے۔
اس موقع پر پرویش واہی نے کہا کہ اندرا پرستھ وکاس پارٹی کا بی جے پی میں ضم ہو گیا ہے۔ یہ تمام لوگ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کرپارٹی میں شامل ہو ئے ہیں ۔۔ انہوں کہ اس اقدام سے بی جے پی کو مخصوص زون کی وارڈ کمیٹیوں میں مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پانچ کونسلروں نے بھی ان زونوں کی نمائندگی کرنے والی اسٹینڈ نگ کمیٹی میں رکنیت کے لیے نامزدگی داخل کی ہے۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے دور اقتدار میں نہ تو اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی اور نہ ہی وار مڈ کمیٹیاں، جس کی وجہ سے دہلی کی ترقی رک گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اب ’ٹرپل انجن‘والی سرکار ہے، جس کی وجہ سے شہر کی ترقی دوبارہ رفتار پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسلر فنڈز تقسیم کیے جا ر ہے ہیں، وارڈوں میں ترقیاتی کاموں میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
No Comments: