Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ٹریفک پولیس کی مہم: چھ ماہ میں 48 لاکھ سے زائد چالان، آٹھ سڑکیں بنیںسگنل فری

ان کوششوں سے راجدھانی میں ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری آئی :سنجے کمار تیاگی

نئی دہلی، 10 جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی ٹریفک پولیس نے اس سال راجدھانی کے ٹریفک نظام کو محفوظ، سمارٹ اور ہموار بنانے کے لیے کئی بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ان میں ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے سے لے کر سگنل فری کوریڈورز تیار کرنے، چا لان جاری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری مہم چلا نے اور عوامی شر کت بڑھانے تک کئی محاذوں پر کام کیا گیا ہے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر میں جمعہ کو منعقد پر یس کانفرنس میں جوائنٹ پولیس کمشنر ٹریفک سنجے کمار تیاگی آئی پی ایس نے دعویٰ ہے کہ ان کوششوں سے راجدھانی میں ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان کے مطابق 2026 میں اب تک مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے 4,842,953 چالان جاری کیے گئے ہیں۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 4,752,173 تھی۔ مزید برآں، ریڈ لائٹ وائلیشن ڈیٹیکشن اور اوور اسپیڈ وائلیشن ڈیٹیکشن جیسے ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹمز کے ذریعے 1,721,221 ای چالان جاری کیے گئے۔ خطرناک ڈرائیونگ پر 2,187 ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔
سفر کے وقت کو کم کرنے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے، دہلی ٹریفک پولیس نے راجدھانی کے آٹھ بڑے راستوں کو سگنل فری بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان میں سے چھ کوریڈور ناردرن رینج میں اور دو ایسٹرن رینج میں بنائے گئے ہیں۔ان راستوں پر، غیر ضروری ٹریفک سگنل ہٹا دیے گئے، یو ٹرن متعار ف کرائے گئے، غیر قانونی درمیانی کٹوتیوں کو بند کر دیا گیا، اور چوراہوں کو دوبارہ ترتیب دیا گیا۔ اس سے ٹریفک کے تسلسل میں بہتری آئی اور سفر زیادہ آرام دہ ہو گیا۔ این ایس پی سے رٹھالا میٹرو اسٹیشن اور وکاس مارگ (لکشمی نگر سے کڑکڑی موڑ) جیسے راستوں پر مثبت اثر پہلے سے ہی واضح ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس نے پی ڈبلوی ڈی، ایم سی ڈی،این ایچ اے آئی،ڈی ایم آر سی اور ڈی ٹی سی جیسی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شہر کے بہت سے حساس ٹریفک پوائنٹس پر بہتری کے کام انجام دئیے۔آئی ایس بی ٹی کشمیر گیٹ پر پیدل چلنے والوں کے حفاظتی ڈھانچے اور اضافی بس اڈے بنائے گئے تھے۔ مجنو ںکا ٹیلا میں فٹ اوور برج بدلاگیا۔ ڈی ٹی سی بسوں کو کھجوری فلائی اوور سے ڈائیورزن کیا گیا۔ ادھچینی گا ¶ں اور آشرم چوک کے بس اسٹینڈز کو منتقل کیا گیا۔ آئی ایس بی ٹی آنند وہار میں پک اپ اور ڈراپ آف زون اور اضافی بس پارکنگ قائم کی گئی۔ کالندی کنج پر فلائی اوور بنانے کی تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔ ان اقدامات سے کئی مقامات پر ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *