Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چڑھاوا چوری کے قصورواروں کو سزا دلوانے کےلئے سندر کانڈ کا پاٹھ کرے گی عام آدمی پارٹی

جاپانی پارک روہنی میںاتوار کو پاٹھ کے بعد ملک بھر میں دستخطی مہم چلائی جائے گی :کجریوال

نئی دہلی، 10 جولائی (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے رام مندر میں چڑھاوا چور ی کے قصورواروں کو سزا دلوانے کے لیے اتوار کو سندرکانڈ کا پاٹھ کرانے اورملک بھر میں دستخطی مہم چلا نے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اتوار کو صبح 10 بجے جے ایم ڈی ٹینٹ، جاپانی پارک، روہنی سیکٹر -10، دہلی میں سندر کانڈ کے پاٹھ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک بھر میں دستخطی مہم چلائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سناتن کے مجرموں کو پھانسی ملنی چاہیے۔
اروند کیجریوال نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں مرکزی سرکارکو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات سےظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی سرکار رام مندر میں چوری کرنے والوں کو بچا نے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی اور نہ ہی کسی کو گر فتار کیا جا رہا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر چڑھاوے کی چوری ہوئی اور اتنے سارے واقعا ت سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوئے، پھر بھی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ چھوٹے لوگوں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام بڑے لوگوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں اب عوام کو آواز اٹھانی ہوگی۔ لہٰذا 12 جولائی بروز اتوار کو صبح 10 بجے عام آدمی پارٹی(آپ) جے ایم ڈی ٹینٹ، جاپانی پارک، سیکٹر 10، روہنی میں سندرکانڈ کاپاٹھ کرے گی۔ انہوں نے تمام بھکتوں اور رام بھکتوں سے شرکت کی اپیل کی۔
کجریوال نے کہا کہ دستخطی مہم ملک بھر میں چلائی جائے گی۔ یہ صرف عام آدمی پارٹی کی دستخطی مہم نہیں ہے، بلکہ جہاں بھی رام بھکت اور ماننے والے ہیں جو اس پورے واقعہ سے دکھی ہوں گے، وہ سب اس مہم میں حصہ لیں گے۔ اس دستخطی مہم میں ایک عام شہری کا وزیر اعظم مودی کو لکھا گیا خط بھی شامل ہے۔
کجریوال نے کہاکہ ان خطوط پر دستخط کیے جائیں گے۔ ہم گھر گھر جائیں گے اور دہلی بھر میں ہزارو ں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کریں گے۔ لوگ ہنومان چالیسہ پڑھیں گے اور پھر خطوط پر دستخط کریں گے۔ یہ تمام خطوط پھر وزیر اعظم کو بھیجے جائیں گے۔‘

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *