نئی دہلی :دہلی-این سی آر میں آ ج اور کل آٹو ٹیکسی والوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران لاکھوں آٹو ٹیکسیاں سڑک پر غائب رہیں گی۔ آٹو ڈرائیورس یونین نے ان دو دنوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ریلوےا سٹیشن اور بس ا سٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آٹو ٹیکسی ٹرانسپورٹ کانگریس یونین کے صدر کشن ورما کہتے ہیں، “ہم کئی سالوں سے اولا اور اوبر جیسی کمپنیوں کے بارے میں حکومتوں اور محکموں کو لکھ رہے ہیں، لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ یہ کمپنیاں اپنا رخ پیش کرتی ہیں۔ حکومت اپنا موقف پیش کرتی ہے لیکن یہ کاروبار چندے کے کھیل کی طرح چلائے جاتے ہیں جس میں حکومت بھی شامل ہے۔
No Comments: