Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وائس پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جعفر آباد محمد فہیم ایوارڈ سے نوازے گئے

تعلیم یافتہ طبقہ نوجوان نسل کو ہائر ایجوکیشن کےلئے بیدار کرے:سیدعزیز پاشا

نئی دہلی،7مئی(میرا وطن نیوز )
آل انڈیا تنظیم انصاف کی جانب سے غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول جعفرآباد کے وائس پرنسپل محمد فہیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر سابق ممبر پارلیمنٹ سید عزیز پاشا نے صدارت کے فرائض انجام دیتے ہو ئے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں اور خاص طور پر مسلم کمیونٹی میں تعلیم کے مزید اضافہ کے لیے بیداری کی مناسبت سے پروگرام کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی تعلیم یافتہ طبقہ ہے اس کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو ہائر ایجوکیشن کے لیے بیدار کریں۔
قابل ذکر ہے کہ دو سیشن پر منعقدہ پروگرام کے دوران پہلے سیشن کی نظامت شکیل الرحمن نے کی جبکہ دوسرے سیشن کی نظامت کرتے ہوئے انور حسین نے ایوارڈیز کو مبارکباد پیش کی اور لوگوں کو ان کا تعارف کرایا اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اے خان، قومی نائب صدر مدیح الرحمٰن شیروانی، سینئر جنرنلسٹ قربان علی اوردیا سنگھ سمیت جین طبقے سے اور سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
وائس پرنسپل محمد فہیم نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات میں حصہ لینا اپنے آپ میں بہت ضروری ہوتا ہے جہاں پر آپ کے کام کی تعریف کی جائے اور حوصلہ افزائی کی جائے تو جس ادارے سے اپ وابستہ ہیں اس کا نام روشن ہوتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیئر سیکنڈری اسکول جعفر اباد اسی طریقے سے نمایاں کامیابی حاصل کرتا رہے اس کے لیے ہم سب کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ استقبالیہ کمیٹی میں خالد اعظمی، ایم ایس منصوری، محمد مسلم، محترمہ نصرت خان وغیرہ شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *