لیہہ :آج لیہہ اورلداخ میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 تھی۔ ابھی تک اس زلزلہ سے کسی طرح کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ قومی زلزلہ سائنس سنٹر کے مطابق لیہہ میں 4.56 بجے زلزلہ آیا جس کی گہرائی 15 کلومیٹر درج کی گئی ہے۔
اس سے قبل پیر کی شب کو منی پور اور آج (منگل) علی الصبح انڈمان سمندر کے قریب زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستان میں زلزلہ کے واقعات میں لگاتار اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پیر کی شب رات 11.01 بجے منی پور کے اخرل میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔اس زلزلہ کا مرکز زمین کے 20 کلومیٹر اندر تھا۔ حالانکہ منگل کی صبح 3.39 بجے انڈمان سمندر میں جو زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ماپی گئی۔ اس زلزلہ کا مرکز سطح کے 93 کلومیٹر اندر تھا۔کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
No Comments: