Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوم اساتذہ کے موقع پردہلی میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ اعزاز سے سرفراز

87 معلمین میں 4 پرنسپل اور 83 اساتذ ہ شامل ،اننین سالانہ کتابچہ جاری

نئی دہلی ،5ستمبر (میرا وطن نیوز )
مرکزی وزیر مملکت اور دہلی بی جے پی کے صدرہرش ملہوترا نے میئر پرویش واہی کے ساتھ ہفتے کو سو ک سینٹر کے کیدارناتھ ساہنی آڈیٹوریم میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایم سی ڈی کے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کی یادیں شیئر کیں اور اساتذہ کو حوصلہ دیا کہ وہ ا پنے کلاس رومز میں طلباءکے مستقبل کی تشکیل کی ذمہ داری کو قبول کریں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے مستقبل کی تعمیر کی ذمہ داری اساتذہ کے کندھوں پر ہے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام منعقد اساتذہ کی اعزازی تقریب میں ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت ، قائد ایوان شری جے بھگوان یادو، اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرمااور ڈپٹی چیئر مین ستیہ پال سنگھ، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمیں یوگیش ورمااور ڈپٹی چیئر مین امت کھرکھری، کونسلرز، میونسپل کمشنر سنجیو کھیر و ار، ایڈ یشنل کمشنر سنجیو کمار متل، ڈائریکٹر (تعلیم) نکھل تیواری، نیزسینئر افسران اور اساتذہ نے شرکت کی ۔
ایم سی ڈی کی اساتذہ کی اعزازی تقریب کے دوران کل 87 معلمین میں 4 پرنسپل اور 83 اساتذ ہ شامل تھے، کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کا اننین سالانہ کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ اساتذہ نے دلکش ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *