
نئی دہلی، 5 ستمبر(میرا وطن نیوز )
کانگریس لیڈر، قومی سکریٹری اور اے آئی سی سی او بی سی ایڈوائزری کونسل کی رکن سبھاشنی یادو نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر، راجیو بھون میں منعقد پریس کانفرنس کہا کہ ’درست گنتی ، درست اعداد و شمار ، منصفانہ حصہ ،سماجی انصافاصل بنیاد بنا کر مردم شماری کرکے ہی سب کے لیے مساوی شرکت داری مل سکتی ہے ،لیکن موجودہ مردم شماری کا موجودہ فارمیٹ ناقص ہے،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے اس
ذات پات کی مردم شماری کرنے میں مودی سرکار کی نیت ایماندارانہ نہیںہے۔
پریس کانفرنس کو دہلی کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) انل بھاردواج ،دہلی کے انچارج روہتاش سنگھ بیدی، سریندر سینی اور دہلی کانگریس او بی سی چیئرمین راجیو ورما بھی موجود تھے۔انہوں نے ذات پات کی مردم شماری کے موجودہ فارمیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس اپنے موجودہ سوالنامے کو منسو خ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ذاتوں کی تصدیق شدہ فہرست (ایک ڈراپ ڈاو ¿ن فہرست) کی بنیاد پر ایک نیا سوالنامہ تیار کیا جانا چاہئے – تلنگانہ اور بہار میں اپنائے گئے طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے – اور ایک شفاف طریقے سے ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سوالنامے کا مسودہ سیاسی جماعتوں، ماہرین اور عوام کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد ہی تیار کیا جانا چاہیے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر ذات اور برادری کی صحیح تعداد ظاہر ہو، ذات کی مردم شماری کو درست، بامعنی اور سماجی انصاف کے حصول کے لیے موثر بنایا جائے۔
No Comments: