
نئی دہلی، 05 ستمبر(میرا وطن نیوز )
یوم اساتذہ کے موقع پرنئی دہلی میونسپل کونسل کے چیئرمین منوج کمار دویدی نے ہفتے کو نو یوگ اسکول سروجنی نگر میں منعقد تقر یب میں 13 نمایاں اسا تذہ کو باوقار “NDMC ٹیچر ایوارڈ 2026” سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اٹل آد ر ش ودیالیوں کے 8 اور نویوگ اسکولوں کے 5 اسا تذہ شامل ہیں، جنہیں کونسل اسکولوں میں طلبا، کے معیار تعلیم کو بڑھانے میں ان کی انمول شراکت کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو توصیف، شیلڈ، شال اور 15ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔اکونسل کے ڈائرکٹر (تعلیم) راکیش دہیا، چیف انجینئر (سول) وجے کمار، سپرنٹنڈنگ انجینئر ( سو ل) وشال کوشک کے علاوہ سینئر افسران، پرنسپل، اساتذہ اور طلباءتقریب میں موجود تھے۔
ایوارڈ یافتگان میںوجے پال – پرنسپل، اٹل آدرش ودیالیہ، موتی باغ،کے کے شرما پی جی ٹی (کامر س )، اٹل آدرش ودیالیہ، قدوائی نگر، ہیمنت کمار اسسٹنٹ ٹیچر، اٹل آدرش پرائمری اسکول آر کے آشرم مارگ، ستیش کمار میوزک ٹیچر، اٹل آدرش ودیالیہ، لودھی روڈ، چندر کرن اسسٹنٹ ٹیچر، اٹل آدرش پرا ئمری اسکول، آر کے آشرم مارگ، ارون کمار ٹی جی ٹی (کمپیوٹر)، اٹل آدرش ودیالیہ، کچنر روڈ،گھن شیا م ورما ٹی جی ٹی (ریاضی)، اٹل آدرش ودیالیہ، لکشمی بائی نگر،میگھنا کشیپ اسسٹنٹ ٹیچر، اٹل آدرش گر لز اسکول، گول مارکیٹ، سنیتا دیوان وائس پرنسپل، نیویوگ اسکول، موتی باغ،بھوانی پی جی ٹی (فزکس )، نویوگ اسکول، سروجنی نگر، سواتی ساہنی پی جی ٹی (کمپیوٹر سائنس)، نیویگ اسکول، موتی باغ، رینو کماری ٹی جی ٹی (سائنس) ، نیویگ اسکول، پنڈارا پارک اور آنجہانی پرسادپی جی ٹی (فائن آرٹس)، نویوگ اسکول، لودھی روڈ، نئی دہلی شامل ہیں ۔
No Comments: