قومی خبریں

خواتین

ہلدوانی میں حالات رفتہ رفتہ معمول کی طرف گامزن

کچھ گھنٹوں کے لیے بن بھول پورہ میں مشروط طور پر کرفیو میں نرمی

اتراکھنڈ کے ہلدوانی واقع بن بھول پورہ میں تشدد کے بعد کئی دنوں سے جاری کرفیو کے بعد اب حالات دھیرے دھیرے معمول پر آنے لگے ہیں۔ بہتر ہوئے حالات کو دیکھ کر آج سے کچھ گھنٹوں کے لیے بن بھول پورہ میں مشروط طور پر کرفیو میں نرمی دی گئی۔ بن بھول پورہ کے تشدد زدہ علاقوں میں کچھ مقامات پر 7 اور کچھ مقامات پر 2 گھنٹے کی نرمی کرفیو میں دی گئی ہے۔نینی تال کی ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ کے ذریعہ جاری حکم میں آج سے کرفیو زدہ علاقوں میں کہیں 2 اور کہیں 7 گھنٹے کی نرمی دی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے کرفیو زدہ علاقہ میں ضروری سامان کی فراہمی کے لیے کاروباری ادارہ کھلے ہوں گے۔ ساتھ ہی علاقہ کے عام لوگ ضروری سامان کی خرید و فروخت اور دکانوں تک آمد و رفت کر سکیں گے۔
ضروری اشیا کی فراہمی کرنے والی گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت متعلقہ مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری پاس سے ملے گی۔ یہ اجازت کرفیو والے علاقہ کے تحت ہوگی۔ کرفیو زدہ علاقہ کے باشندوں کی علاقہ سے باہر آنے اور جانے پر پابندی ہوگی۔ کرفیو متاثرہ علاقوں میں رہنے والے طلبا و طالبات کو بورڈ امتحانات، یونیورسٹی امتحانات اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈ دکھائے جانے پر امتحان کی مدت میں امتحان والی جگہ تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *