
نئی دہلی، 10جولائی(میرا وطن نیوز)
شمال مشرقی دہلی میں سماجی کاموں میں پیش پیش شمع ایجوکیشنل اینڈ پالی ٹیکنیک سوسائٹی اور جعفر آباد آر ڈبلیو اے کی جانب سے بزرگوں کی سہولت کے لیے روزانہ مفت ایس آئی آر فارم بھرنے کا کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس کیمپ میں 60برس سے زائد عمر کے افراد کے فارم تنظیم اور آر ڈبلیو اے کے اراکین کے ذریعے روزانہ بھرے جا رہے ہیں۔
تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد فہیم بیگ کے مطابق ہماری تنظیم اور آر ڈبلیو اے صرف دہلی میں ہی نہیں بلکہ ہر ریاست کے لوگوں کو ایس آئی آر فارم بھرنے اس کے قانونی پہلو ¶ں کو سمجھنے اور عوام کو بید ار کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا، میڈیا اور ملک بھر میں موجود شمع این جی او کے اراکین کے ذریعے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ہزاروں لوگوں کے سوالوں کے جواب دیے ہیں اور فارم بھرنے کا کام کیا ہے۔ یہ مہم 15 جولائی تک جاری رہے گی۔
ڈاکٹر بیگ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا وقت موبائل دیکھنے یا فضول کاموں میں ضائع کرنے کے بجائے اپنے بزرگوں کی خدمت کے لیے اپنی گلی محلوں میں ایس آئی آر فارم بھرنے کا انتظام کریں۔ تاکہ جو لوگ کم پڑھے لکھے ہیں انہیں کوئی دقت نہ ہو اور ان کے فارم ان کے گھر پر ہی بھرنے کا انتظام کیا جائے۔ ہماری تنظیم یہ کام کر رہی ہے اور ہم دوسروں کو بھی اس کارِ خیر کے لیے دعوت دیتے ہیں۔اس کیمپ میں محمد انیس، محمد صابر، شفاءمرزا، فاضل خان، سیف الرحمان، شیریں مرزا اور محمد اعمش بیگ سمیت دیگر اراکین روزانہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
No Comments: