Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ نے 11 وارڈ کمیٹی کے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدوں کےلئے نامزدگی داخل کی

پارٹی نے 4 زونوں سے اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر کے عہدوں کےلئے پرچے داخل کیے: انکش نارنگ

نئی دہلی ،10جولائی (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے جمعہ کودہلی میونسپل کارپوریشن کے 12 زونوں میں سے 11 میں وارڈ کمیٹی کے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ تمام امیدو ارو ں نے سوک سینٹر میں واقع میونسپل سیکریٹری کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس موقع پر سٹی صدر پہاڑ گنج زون میں دہلی گیٹ کی کونسلر چیئر پرسن عہدے پر کرن بالا اور ڈپٹی چیئر پرسن عہدے پرقریش نگر وارڈ کی کونسلر شمیم بانو ایم سی ڈی میں معاون انچارج پروین کمار اور پریتی ڈوگرا ،اسٹنڈنگ کمیٹی کی رکن رافعہ ماہر ،ان کے والدگرامی حفیظ الحق ،سابق کونسلر راکیش کمار سمیت دیگر کونسلر موجود تھے۔
ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر، انکش نارنگ نے بتایا کہ وارڈ کمیٹی کے عہدوں کے علاوہ، پارٹی امیدو اروں نے چار زونوں سے اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکنیت کے لیے بھی کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ تمام 11 زونوں میں چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے لیے ’آپ‘کے امیدوار انتہائی مضبوط ہیں۔ سب کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارڈ کمیٹی اور اسٹینڈ نگ کمیٹی کے ارکان کے انتخابات 15 جولائی کو ہونے والے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان اسی دن ہوگا جس دن ووٹنگ ختم ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *