نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن سابق آئی اے ایس پروبیشنر (زیرتربیت عہدیدار) پوجا کھیڈکر کو جس پر دھوکہ دہی اور او بی سی و جسمانی معذورین کے کوٹہ کا بیجا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے21 اگست تک گرفتاری سے عبوری تحفظ پر فراہم کردیا۔جسٹس سبرامنیم پرساد نے پوجا کی درخواست ِ ضمانت قبل از گرفتاری پر دہلی پولیس اور یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کو نوٹس جاری کی اور ان سے جواب مانگا۔
جسٹس پرساد نے کہا کہ موجودہ کیس کے حقائق کے مدنظر عدالت کی رائے ہے کہ درخواست گذار کو اگلی تاریخ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔ پوجا کو چاہئے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔
عدالت نے مزید سماعت 21 اگست کو مقرر کی۔ 31جولائی کو یو پی ایس سی نے پوجا کی امیدواری منسوخ کردی تھی اور اس پر مستقبل میں امتحانات لکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
یکم اگست کو نئی دہلی کی سیشن عدالت نے پوجا کو ضمانت ِ قبل از وقت گرفتاری دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ الزامات سنگین ہیں، جن کی اچھی طرح تحقیقات ضروری ہیں۔
No Comments: