Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہندوستان کے درمیان مالی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت

تجارتی اور اقتصادی شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹر محسنی اژہ ای کا اظہار خیال

نئی دہلی،6ستمبر (میرا وطن نیوز)
ایرانی عدلیہ کے سربراہ ڈاکٹر غلام حسین محسنی اژہ ای نے یقین دلایا کہ ایرانی عدلیہ اپنے قانونی اختیارا ت کے دائرہ کار میں تاجروں اور اقتصادی اداکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد صرف عدالتی کارروائیوں میں تیزی لانا نہیں ہے بلکہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجا رتی تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر محسنی اژہ ای برکس سربراہی اجلا س میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصا دی تعلقات اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے مسائل کلیدی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر محسنی اژہ ای نے ایرانی اور ہندوستانی تاجروں کو درپیش بعض مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ اور پابندیاں ان چیلنجوں کے اسباب میں سے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور کاروباری شعبوں کے درمیان بہتر مواصلات اور باہمی تعاو ن ان رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔گزشتہ رو روز نئی دہلی میں ایرانی اور ہندوستانی تجارتی اور اقتصادی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈاکٹر محسنی اژہ ای نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مالی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر غلام حسین محسنی اژہ ای نے ایرانی اور ہندوستانی تاجروں کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عدالتیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق قانونی اور عدالتی معاملات کے حل میں تیزی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گی۔انہوں نے تصدیق کی کہ ایرانی عدلیہ تاجروں کی شکایات کو براہ راست سننے اور انہیں درپیش قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر قانونی فریم ورک کے اندر ان کا حل تلاش کیا جا سکے۔
ایران اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ڈاکٹر محسنی اژہ ای نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو کسی رکاوٹ سے متاثر نہیں ہونا چا ہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے نہ صرف حکومتوں کے درمیان بلکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرور ت ہے۔ امریکی اقتصادی دباو ¿ ایک اہم عنصر ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *