گاندھی نگر: گجرات کے امریلی ضلع میں اتوار کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مزدور کی موت اور چار دیگر مزدوروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور گودام میں گیہوں کے تھیلے اتار رہے تھے اور اچانک تھیلوں کا ڈھیر ان مزدوروں پر گر گیا۔سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ گودام میں گیہوں کے تھیلے مزدوروں پر گر گئے۔چار مزدوروں کو بحفاظت نکالا گیا اور قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
No Comments: