Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کیا بھارت میں عیسائیوں کو رہنے کا حق نہیں ہے ؟

آپ ایم پی سنجے سنگھ نے وزیر اعظم سے کیا سوال

نئی دہلی، 10جولائی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے قائد اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ملک بھر میں عیسائی برادری، پادریوں، گرجا گھروں اور عیسائی اداروں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں سوال کیا کہ مودی جی!کیا اس ملک میں عیسائی مذہب کے ماننے والوں کو رہنے کا حق نہیں ہے؟ اتر پردیش، ہریانہ، مد ھیہ پردیش، دہلی، چھتیس گڑھ اور اب مغربی بنگال تک ہر جگہ عیسائی برادری کے خلاف پرتشدد حملے ہو رہے ہیں، گرجا گھروں کو توڑا جا رہا ہے۔ آپ اس پر کچھ بولتے کیوں نہیں؟ کیا ان واقعات میں ملوث غنڈوں کو آپ کی خاموش حمایت حاصل ہے؟
سنجے سنگھ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کی بالادستی، مذہبی آزادی کے تحفظ اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔اپنے خط میں سنجے سنگھ نے لکھا کہ وہ ملک بھر میں گرجا گھروں، عیسائی اداروں، پادریوں اور عیسائی برادری کے افراد پر ہونے وا لے تشویشناک اور مسلسل بڑھتے ہوئے حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ، دہلی اور دیگر ریاستوں سے سامنے آنے والے واقعات محض چند الگ تھلگ تشدد کے واقعات نہیں، بلکہ یہ خوف و ہراس پھیلانے، توڑ پھوڑ کرنے، پرامن عبادت میں رکاوٹ ڈالنے اور مذہب تبدیل کرانے کے الزامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں کو نشانہ بنا نے کے ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *