قومی خبریں

خواتین

براڈ کاسٹنگ بل کا نیا ڈرافٹ تیارکرنے کا فیصلہ

کئی لوگوں کے اعتراض کے بعد حکومت نے براڈکاسٹنگ بل کو فی الحال روک دیا

نئی دہلی: وسیع صلاح و مشورہ کے بعد براڈکاسٹنگ بل کا نیا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔ کئی لوگوں کے ذریعے اس بل پر اعتراض کے بعد حکومت نےبراڈکاسٹنگ بل 2024‘ کو فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے گزشتہ سال نومبر ماہ میں نئے براڈکاسٹنگ ریگولیشن بل سے متعلق پہلا مسودہ تیار کیا تھا۔ اس بل کے ڈرافٹ پر عوامی مشورہ کے لیے آخری وقت 15 جنوری 2024 مقرر تھا۔ یعنی عوامی مشورہ کے لیے وقت ختم ہو گیا تھا اور پھر سبھی مشوروں پر غور و خوض کے بعد حکومت نے ایک نیا مسودہ بھی تیار کر لیا تھا۔
راڈکاسٹنگ بل کا دوسرا مسودہ رواں سال جولائی میں تیار کیا گیا۔ اس براڈکاسٹنگ بل 2024 کو لے کر اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ترمیم شدہ ڈرافٹ پارلیمنٹ کے چیئر پر رکھے جانے سے پہلے ہی کچھ چنندہ اسٹیک ہولڈرس کے درمیان ’خفیہ طریقے سے‘ افشا کر دیا گیا تھا۔ ڈیجیٹل نیوز پبلشرز اور انفرادی مواد تیار کرنے والے بھی اس بل کی زوردار انداز میں مخالفت کر رہے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *