نئی دہلی: کانگریس اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات اور اس سال ہونے والے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے 16 ارکان پر مبنی انتخابی کمیٹی کا اعلان کردیاہے۔ ایسے میں اب کھڑگے کی 1 6 رکنی ٹیم بی جے پی کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔ کھرگےکی 16 رکنی ٹیم میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امبیکا سونی اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو بھی جگہ ملی ہے۔
کھڑگے کی انتخابی کمیٹی میں سلمان خورشید اور محمد جاوید مسلم چہرے کی شکل میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات سے تعلق رکھنے والے مدھوسودن مستری بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ 16 رکنی کمیٹی میں چھتیس گڑھ سے اتم کمار ریڈی اور ٹی ایس سنگھ دیو کو شامل کیا گیا ہے۔ کے جے جارج، پریتم سنگھ، ایمی یاگنک، پی ایل پونیا، اومکار مارکم کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کے قریبی ساتھی کے سی وینوگوپال بھی انتخابی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اب تک اپوزیشن دھڑے کی میٹنگ میں کانگریس لیڈ راہم رول میں نظر آرہی ہے۔ انڈیا بلاک میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ ساتھ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی موجودگی سے لگتا ہے کہ کانگریس مضبوط برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کے بعد الیکشن کمیٹی کا اعلان کرکے کانگریس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ انتخابات کو لے کر کتنی سرگرم ہے۔
No Comments: