قومی خبریں

خواتین

ایودھیا کے سنت پرمہنس آچاریہ کی جانب سےادھیانیدھی اسٹالن کے سر پر 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان

انعام کا اعلان کرتے ہوئے آچاریہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اورادھیانیدھی اسٹالن کا سر قلم کرنے میں ناکام رہا تو وہ خود اس کام کو پورا کریں گے۔

ایودھیا: ایودھیا کے سنت پرمہنس آچاریہ نے پیر کو ڈی ایم کے لیڈر ادھیانیدھی اسٹالن کا تلوار کا استعمال کرتے ہوئے علامتی طور پر ’سر قلم‘ کیا اور پھر ’سناتن دھرم‘ پر مؤخر الذکر کے تبصرے کے خلاف احتجاج میں پوسٹر کو جلادیا۔آچاریہ نے یہیں نہیں رکے،انہوں نے اسٹالن کے سر پر 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اور اسٹالن کا سر قلم کرنے میں ناکام رہا تو وہ خود اس کام کو پورا کریں گے۔
پرمہنس ماضی میں تنازعات کو ہوا دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے رام چرتماناس کے خلاف اپنے تبصرے پر بہار کے ایک وزیر کی زبان کاٹنے پر 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔وہ اس سے قبل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں دے چکے ہیں۔
تمل ناڈو کے وزیر ادھیانیدھی اسٹالن، جو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے ہیں،نے سنیچر کویہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کر دیا تھا کہ سناتن دھرم مچھر، ڈینگو اور ملیریا کی طرح ہے، جسے “ختم کرنا ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *