قومی خبریں

خواتین

جموں و کشمیر میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار – جوان کی موت

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک جوان کی موت جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے منجکوٹ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے ایک فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 فوجی جوان زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے جوان کی شناخت لانس نائیک بلجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔جموں نشین فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘جی او سی وائٹ نائٹ اور تمام رینکس راجوری کے منجکوٹ میں ایک سڑک حادثے میں انسداد بغاوت ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے بہادر جوان لانس نائیک بلجیت سنگھ کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں’۔انہوں نے زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *