
مہاراشٹر/سانگلی ،21 اگست(میرا وطن نیوز )
جمعیت علماءایک ممتاز، باوقار اور فعال دینی و ملی تنظیم ہے، جو ملت اسلامیہ کی ہمہ جہت رہنمائی، دینی و تہذیبی اقدار کے تحفظ اور معاشرتی اصلاح کے عظیم مشن پر مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ موجودہ نازک اور پ ±را?شوب حالات میں ایسی منظم، سنجیدہ اور بصیرت افروز تحریکوں کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے، کیونکہ یہی ادارے ملت کے اتحاد، فکری بیداری اور مثبت سمت کے حقیقی علمبردار ہوتے ہیں۔صدر محترم اور نائب امیر شریعت مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی حفظہ اللہ کی ہدایت کے مطابق جمعیت علماءمہاراشٹر کے ناظم تنظیم مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے سانگلی کا ایک اہم اور بامقصد دورہ کیا، جہا ں مقامی شہری جمعیت کے ذمہ داران کے ساتھ ایک سنجیدہ، تعمیری اور نتیجہ خیز نشست منعقد ہوئی۔
اس نشست میں تنظیمی استحکام، باہمی روابط کے فروغ اور آئندہ کے موئثر منصوبہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر بمقام مسجد حمزہ 50فٹی روڈ نزد گادی کارخانہ سانگلی میں ایک عمومی اجلاس منعقد ہوا جس میں جمعیت علماءہند سانگلی کے تمام یونٹوں کے صدور،جنرل سیکریٹری،نظمائ، مجلس منتظمہ کے اراکین اور شہر سانگلی و اطراف کے معزز علماءکرام، آئمہ کرام ومشہور ومعروف سماجی کارکنان وشخصیات سمیت دیگر معزز ذمہ داران شریک رہے۔اجلاس میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
پروگرام کا آغاز قاری توفیق میرج کی پر اثر تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد مولانا محمد علی خان نےبارگاہ رسالت میں نذرانہءعقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے پر مغز فصیح و بلیغ انداز میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءہند اور اسکے اکابرین کی تاریخ اور کارناموں کو بیلیغ انداز میں پیش کیا جس سے حاضرین بہت متاثر ہوئے گویا حضرت نے مختصر وقت میں سمندر کو کوزے میں سمو دیا۔
مولانا نے کہا کہ جمعیت علماءکے صدور،ذمہ داران واراکین کو فعال ہوکر جمعیت علماءکے کام و پیام کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اور قومی یک جہتی کے پروگرام کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔اجلاس کی صدارت صدر جمعیت حافظ محمد علی ملا نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ جنرل سیکریٹری مولانا صدر عالم قاسمی نے انجام دیا۔ مہمان خصوصی کی دعا پر بحسن وخوبی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اہم نکاتِ مذاکرہ: مرکزی و صوبائی سرگرمیوں کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل:12 جولائی کو ممبئی میں منعقد ہ مجلسِ منتظمہ کے اجلاس کی جامع روداد پیش کی گئی، جس میں اہم فیصلوں اور آئندہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا گیا۔ اور 29 اگست ممبئی کے اہم اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے عملی تیاریوں پر زور دیا گیا۔
علاقائی و ملی مسائل پر سنجیدہ گفتگو:مقامی سطح پر درپیش سماجی و ملی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے باہمی اتحاد، مضبوط تعاون اور منظم جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یہ دورہ تنظیمی ہم آہنگی کو فروغ دینے، روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل کے لیے موئثر و مضبوط منصوبہ بندی کرنے کے حوالے سے نہایت کامیاب اور مفید ثابت ہو۔
No Comments: