قومی خبریں

خواتین

مواصلات پر مبنی دیسی ٹرین کنٹرول نظام تیار کرنے کامنصوبہ

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن اور بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ نےمفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

نئی دہلی :دہلی میٹرو ریل کارپوریشن اور بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ نے، مواصلات پر مبنی دیسی ٹرین کنٹرول نظام تیار کرنے کے لیے، آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ شراکت داری، بھارت میں ریل ٹرانسپورٹیشن میں تبدیلی پیدا کرے گی، جس سے جدّت کے ساتھ لاگت میں کمی کرنے اور ٹرین کنٹرول کرنے کے سگنل کے نظاموں کے شعبے میں خود کفالت کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ اقدام ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے عین مطابق ہے۔ مواصلات پر مبنی ٹرین کنٹرول نظام، ٹرین کی کارروائیوں کو باضابطہ بنائے گا، فری کوئینسی میں اضافہ کرے گا اور مسافروں کی خدمات کو بہتر بنائے گا، جبکہ ریل کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرتے ہوئے کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *