نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کی بینایفائنری میں تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کےایتھیلین کریکرپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروجیکٹ سے تقریباً دو لاکھ 77 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مدھیہ پردیش کے صنعتی منظرنامے میں ایک انقلابی تبدیلی آئے گی۔
آل انڈیا ریڈیو کی خبر کے مطابق مودی نے پٹرولیم کمپلیکس کے ماڈل کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے دس نئے صنعتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان پروجیکٹوں سے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی اور دو لاکھ 37 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
جناب مودی نے نرمدا پورم ضلعے میں تین ہزار کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے ساز و سامان کی تیاری سے متعلق صنعتی علاقے، اندور میں دو نئے IT پارکوں اور دلی ممبئی ایکسپریس وے کے نزدیک رتلام میں ایک بڑے صنعتی پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم نےشاجہ پور، گُنا، مؤ گنج، آگر مالوہ، نرمدہ پورم اور مکسی میں چھ نئی صنعتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے محکمے کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
No Comments: