قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری۔مزید 118 فلسطینی شہید

شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 سے تجاوز

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے ، 24گھنٹے میں مزید 118 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کے سبب فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 سے تجاوز کر گئی۔اسرائیلی فوج نے مرکزی علاقوں کے بعد سرحدی علاقے رفح کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کیلئے ہمارا اگلا ٹارگٹ رفح کا علاقہ ہے ۔دوسری جانب، خان یونس میں العمل ہاسپٹل میں آکسیجن کی قلت کے نتیجے میں مریضوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ادھر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بارپھر امداد فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات کا نظام تباہ ہو گیا ہے ، ہر فرد بھوک کا شکار ہے ، مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور مستقل امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *