غزہ : 2023 میں دنیا بھر میں جتنے صحافی مارے گئے ان میں سے 70 فیصد سے زیادہ فلسطینی رپورٹرز تھے جو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ گزشتہ برس ان 99 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہلاکتوں میں سے جن کی نشاندہی کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کی، 77 وہ تھے جو حماس۔ اسرائیل جنگ میں مارے گئے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جنرلسٹس یا سی پی کے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بھاری اکثریت یعنی 72 فلسطینی رپورٹرز تھے جو اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ ان کے علاوہ تین لبنانی اور دو اسرائیلی صحافی بھی ہلاک ہونے والے صحافیوں میں شامل تھے۔
سی پی جی کی چیف ایکزیکٹو افسر جوڈی گنزبرگ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہمارا پورا انحصار فلسطینی صحافیوں پر ہے جو نہ صرف جنگ کی رہورٹنگ کر رہے ہیں بلک اس جنگ کے ساتھ رہ بھی رہے ہیں تاکہ غزہ سے خبریں اور اطلاعات دے سکیں۔ اسرائیل ۔ حماس جنگ میں صحافیوں کی ہلاکت کا سلسلہ 2024 میں بھی جاری ہے۔ اور سی پی جے کے مطابق 14 فروری تک گیارہ مزید فلسطینی صحافی اس سال اس جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ برس کے دوران 2015 کے بعد سب سے زیادہ تعداد میں صحافی مارے گئے۔ جو 2022 کے مقابلے میں کوئی 44 فیصد اضافہ تھا۔
No Comments: