قومی خبریں

خواتین

متحدہ عرب امارات میں سمندرمیں مسجد کی تعمیر

دنیا کی پہلی مسجد ہوگی جس میں زیر آب نماز ادا کی جائیگی

دبئی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا کی پہلی ایسی مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زیر آب نماز پڑھی جاسکے گی۔ ساڑھے 5 کروڑ درہم کی لاگت سے پانی میں تیرتی اس مسجد کو دبئی میں تعمیر کیا جائے گا۔ دبئی کے محکمہ اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کی جانب سے اس مسجد کو دبئی واٹر کینال میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دبئی میں اگلے سال سمندر پر تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا جائے گا، اس مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے زیر سمندر ہال ہوگا۔یہ مسجد دبئی واٹر کینال میں ’محکمہ اسلامی امور اور فلاح‘ تعمیر کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں تین منزلیں ہوں گی جہاں 50 سے 75 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔ حکام نے آج مسجد کی نظر کو بھانے والی کئی تصاویر شیئر کیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسجد کس قدر خوبصورت ہوگی۔ حکام نے کہا کہ سمندر پر تعمیر شدہ مسجد امارات میں سیاحوں کیلئے بہت کشش کا باعث ہوگی، سیاحوں کو نماز پڑھنے یا صرف مسجد دیکھنے کیلئے بھی جانے کی اجازت ہوگی۔سمندر کے اوپر تعمیر ہونے والی دو منزلوں میں اسلامی لیکچر اور ورکشاپس کیلئے ہال ہوگا۔ یہ مسجد زمین سے بھی جڑی ہوگی، تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے، اسے سیاحوں کیلئے اگلے برس کھول دیا جائے گا۔ یہ مسجد فرزندانِ توحید کیلئے یقینا دلکش مقام ثابت ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *