قومی خبریں

خواتین

اقوام متحدہ میں روسی موقف کی حماس کی جانب سے ستائش

سیاسی بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی نکتہ چینی کی

ماسکو: فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسامہ حمدان نےپریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہے تھے۔انہوں نے کہا ’’ہم روسی وفد کے ذمہ دارانہ موقف کی ستائش کرتے ہیں جس نے اس قرارداد کے مسودے میں سنجیدہ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی جو ہمارے لوگوں کے خلاف اس نازی جنگ کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی، لیکن اس کوشش کی امریکہ کی طرف سے مخالفت کی گئی، جو کہ اس جرم میں اسرائیل کا ساتھی بنا ہوا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے سہولت فراہم کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی۔ تاہم، اس میں روس کی تجویز کردہ ترمیم کو روک دیا گیا، جس میں فوری طور پر دشمنی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکہ نے اس ترمیم کی مخالفت کی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *