قومی خبریں

خواتین

دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد ممبئی پولیس چوکس

ورلی واقع ٹریفک کنٹرول روم بم رکھے جانے سے متعلق پیغام موصول

ممبئی۔ممبئی پولیس الرٹ پر ہے ،اس نے شہر میں بم رکھے جانے سے متعلق پیغام کی جانچ شروع کردی ہے۔جمعہ کے روز12:30کے قریب میں ورلی میں ٹریفک کنٹرول روم پر ایک پیغام موصول ہوا‘ جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ ممبئی میں چھ مقامات پر بم رکھے گئے ہیں اس کی وجہہ سے ممبئی میں دھماکے ہوں گے۔پیغام ملنے کے بعد ممبئی پولیس کی کرائم برانچ اور مہارشٹرا اے ٹی ایس کو دھمکی آمیز پیغام کے متعلق چوکنا کردیاگیا ہے اور پیغام بھیجنے والے کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقات کی جارہی ہے۔اہلکار نے مزیدکہاکہ آئی پی سی کی دفعہ 505(2)کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیاہے جو طبقات کے درمیان دشمنی‘ نفرت یابدخواہی پیدا کرنے یااسے فروغ دینے والے بیانات سے متعلق ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *