نئی دہلی۔لوک سبھا الیکشن 2024کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے ایجنڈےپر تبادلہ خیال کے مقصد سے قومی درالحکومت میں انڈیا بلاک کے قائدین میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی چیر پرسن سونیا گاندھی‘ این سی پی سربراہ شرد پوار‘ ڈی ایم کے لیڈر ٹی آر بالو‘ اور سی پی ائی ایم لیڈر سیتا رام یچوری نے شرکت کی۔دوسری جانب انڈیا بلاک کے ساتھیوں کے درمیان میں کشیدگی بدستور جاری ہے کیونکہ ممتا بنرجی کانگریس کو ایک سیٹ بھی دینے کے حق میں نہیں ہیں جبکہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حال ہی میں عظیم اتحاد کو چھوڑ کر این ڈی اے سے ہاتھ ملالیا ہےاور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد سے نئی حکومت تشکیل دیدی ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ہمارے پاس مالدہ میں دوسیٹیں کانگریس کو دینے کی ایک تجویز پیش آئی تھی مگر وہ اس پر راضی نہیں ہیں۔
درایں اثناء اترپردیش کانگریس انچارج اویناش پانڈے کے تبصرے کے بعد کہ سماج وادی پارٹی اترپردیش میں ”یکطرفہ“پالیسی اپنا رہی ہے‘ پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے چہارشنبہ کے روزپرزور انداز میں کہاکہ ریاست میں اتحاد ہوگااور سیٹیں مناسب انداز میں مختص کی جائیں گی۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 16امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاہے۔ مذکورہ ایس پی نے لوک سبھا کی 80سیٹوں میں اترپردیش میں کانگریس کو 11سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔کانگریس اور ایس پی دونوں ہی بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے مقابلہ کے لئے تشکیل دئے گئے انڈیابلاک کے رکن ہیں۔
No Comments: