Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کی معطلی منسوخ

عام آدمی رکن پارلیمنٹ کو 11 اگست کوایوان سے معطل کیا گیا تھا

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کے روز عآپ راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کی معطلی منسوخ کر دی گئی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ کے ذریعہ پیش تجویز پر راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے راگھو چڈھا کی معطلی رد کر دی۔ عآپ رکن پارلیمنٹ کو 11 اگست کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چڈھا پر بی جے پی نے پانچ اراکین پارلیمنٹ کے فرضی دستخط کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آخری دن دھنکھڑ نے ایوان سے معطل کر دیا تھا۔ چڈھا کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے دھنکھڑ نے اس وقت کہا تھا ’’ان کے رویہ، اصولوں کی خلاف ورزی، نامناسب عمل کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ اصول 266 کو اصول 256 کے ساتھ نافذ کرنے میں تیزی لائی جائے اور راگھو چڈھا کو سروس سے معطل کر دیا جائے، جب تک کونسل کو خصوصی استحقاق کمیٹی کی رپورٹ نہیں ملتی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *