Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کا اب جوہر یونیورسٹی پر چھاپہ

آئی ٹی ٹیم نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جبکہ سی پی ڈبلیو ڈی ٹیم نےعمارت کی تعمیر کی لاگت کا جائزہ لیا۔

رام پور: جیل میں بند سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم نے جوہر یونیورسٹی پر چھاپہ مارا ہے۔ آئی ٹی ٹیم نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو وہیںسی پی ڈبلیو ڈی ٹیم نے جوہر یونیورسٹی میں تعمیر شدہ عمارتوں کی تعمیر کی لاگت کا جائزہ لیا۔ پورا معاملہ ٹیکس چوری کا ہے۔ اعظم خان پر الزام ہے کہ جوہر یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کی جو اصل لاگت ہے، اس کو چھپا کر اعظم خان نے اس سے بہت کم لاگت بتائی ہے، جس سے ٹیکس چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
اس کی شکایت بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے کی تھی۔ بی جے پی ایم ایل اے کی شکایت کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی اعظم خان کے گھر، ان کی یونیورسٹی، ان کے قریبیوں اور ان کے بیٹے کے شو روم پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا۔چھاپے کے بارے میں رام پور نگر اسمبلی سے بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے بتایا کہ ہم نے 2017 میں ہی شکایت کی تھی کہ جوہر یونیورسٹی میں سرمایہ کاری کو غلط دکھایا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے۔بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ کانپور کے ویلیویشن آفس سے اس کی پوری طریقہ سے ایک مرتبہ پوری جانچ کرائی جائے۔ چونکہ تحقیقات کا ایک حصہ ہے، اس لیے کانپور ویلیویشن آفس سے سی پی ڈبلیو ڈی کی ایک ٹیم آتی ہے جو ہر بلڈنگ کا جائزہ لیتی ہے اور اس کی لاگت کی پیمائش کرتی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اب ہر چیز کی پیمائش کرنے کے بعد جو صورتحال ہے، وہ واضح ہو جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *